امریکن شہری کو اپنے گھر کے صحن میں چھپا باکس مل گیا لیکن جب کھولا تو اندر سے کیا نکلا؟ ہنسی روکنا مشکل

امریکن شہری کو اپنے گھر کے صحن میں چھپا باکس مل گیا لیکن جب کھولا تو اندر سے ...
امریکن شہری کو اپنے گھر کے صحن میں چھپا باکس مل گیا لیکن جب کھولا تو اندر سے کیا نکلا؟ ہنسی روکنا مشکل
سورس:   TikTok/tonyhuismanlp

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی کو اپنے گھر کے صحن میں کنکریٹ سے بنا بڑے سائز کا ایک باکس مل گیا جس کے اوپر کنکریٹ ہی سے بنا ڈھکن تھا۔ آدمی متجسس ہوا کہ اس باکس میں آخر کیا ہو سکتا ہے؟ چنانچہ اس نے حقیقت معلوم کرنے کے لیے سخت محنت کرکے کھدائی کی اور بھاری ڈھکن کو کھولا مگر اندر سے ایسی چیز نکلی کہ سن کر ارمانوں پر پانی پھر گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ٹونی ہوئزمین نامی اس شخص نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں یہ باکس صارفین کو دکھایا ہے اوریہ مضحکہ خیز واقعہ سنایا ہے۔

ٹونی بتاتا ہے کہ ایک جگہ سے مٹی ہٹ جانے کے باعث اسے یہ باکس نظر آ گیا۔ اس وہم ہوا کہ شاید اس میں کوئی قیمتی چیز ہو لیکن جب کئی گھنٹے کی محنت کے بعداس نے کھدائی کرکے ڈھکن اٹھایا تو معلوم ہوا کہ یہ اس گڑھے کا اوپری ڈھکن تھا جس کے ذریعے ہمارے گھر سے پانی کی نکاسی ہو رہی تھی۔ ہمارے ٹوائلٹ کی گندگی بھی پہلے اسی گڑھے میں جاتی تھی جس کے اوپر کنکریٹ کا یہ باکس سا بنا کر اوپر ڈھکن لگایا گیا تھا۔ کچھ کھدائی کے بعد مجھے بدبو آنی شروع ہو گئی تھی، تاہم مجھے پھر بھی سمجھ نہ آئی کہ اندر ایسی غلیظ چیزہو سکتی ہے۔ میں منہ کپڑے سے لپیٹ کر کھدائی کرتا رہا اور بالآخر سخت مایوسی اور پشیمانی لے کرلوٹا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -