آپ آج تک چائے غلط بناتے آئے ہیں، ماہرین نے صحیح طریقہ بتادیا

آپ آج تک چائے غلط بناتے آئے ہیں، ماہرین نے صحیح طریقہ بتادیا
آپ آج تک چائے غلط بناتے آئے ہیں، ماہرین نے صحیح طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج تک ہم کپ میں گرم پانی ڈالنے کے بعد اس میں ٹی بیگ، چینی اور دودھ ڈال کر ہلاتے اور چائے بناتے ہیں لیکن یہ سن کر آپ کو سخت حیرت ہو گی کہ ماہرین نے اس طریقے کو غلط قرار دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے سافٹ ویئر کمپنی آئی این ٹی یو کے اشتراک سے تحقیق کی ہے اور نتائج میں بتایا ہے کہ اس روایتی طریقے سے چائے ٹھیک نہیں بنتی۔
تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ بہترین چائے بنانے کے لیے ہمیں کپ میں پہلے ٹی بیگ ڈالنا چاہیے اور اس پر دودھ ڈالنے کے بعد کیتلی سے گرم پانی ڈالنا چاہیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایلن میکی کا کہنا تھا کہ” چونکہ پانی میں ہائی منرل کنٹینٹ ہوتا ہے چنانچہ یہ ذائقے کے کمپاﺅنڈز پر ایسے اثرات مرتب کرتا ہے جس سے ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے۔ اگر ہم دودھ پہلے ڈالیں تو چائے کا ذائقہ سب سے بہترین ہوتا ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -