شادی شدہ شخص کی بے وفائی، محبوبہ سے ملنے ہوٹل کے کمرے میں پہنچا تو وہاں دراصل کون تھا؟ مشکل میں پھنس گیا

شادی شدہ شخص کی بے وفائی، محبوبہ سے ملنے ہوٹل کے کمرے میں پہنچا تو وہاں دراصل ...
شادی شدہ شخص کی بے وفائی، محبوبہ سے ملنے ہوٹل کے کمرے میں پہنچا تو وہاں دراصل کون تھا؟ مشکل میں پھنس گیا
سورس:   TikTok/jade_hik

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوعمر لڑکی کو اپنے بوائے فرینڈ پر شک گزرا کہ وہ اس کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے تاہم لڑکی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے ایسا جال بچھایا کہ سن کر ہر بے وفا مرد شریک حیات کے ساتھ بے وفائی سے تائب ہو جائے گا۔ڈیلی سٹار کے مطابق جیڈ نامی اس لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے اپنی سہیلی ہیلے اور اپنے باپ کو ساتھ ملایا۔ اس نے اپنی سہیلی کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مراسم بڑھانے کو کہااور ہیلے کے رابطہ کرنے پر نوجوان یوں اس کے ساتھ محبت کا اقرار کرنے لگا جیسے وہ مہینوں سے جانتا ہوں۔

نوجوان نے ہیلے سے ملاقات کے لیے اصرار شروع کر دیا جس پر منصوبہ بندی کے مطابق ہیلے نے اسے ایک ہوٹل میں ملنے کے لے بلا لیا تاہم جب بے وفا بوائے فرینڈ اس ہوٹل کے کمرے میں پہنچا تو وہاں ہیلے کی بجائے جیڈ کا والد موجود تھا۔ جیڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے کا دروازہ کھلنے پر اپنی گرل فرینڈ کے باپ کو سامنے دیکھ کر نوجوان کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ اب وہ اسی پر حیران ہوتا ہے کہ پیچھے سے جیڈ بھی آ جاتی ہے اور دونوں باپ بیٹی اسے شدید لعن طعن کرتے ہیں۔ ویڈیو میں جیڈ کا باپ لڑکے سے کہتا ہے کہ اب تم یہاں سے واپس ہمارے گھر نہیں جاﺅ گے، جبکہ جیڈ بھی پیچھے سے آتے ہی اسے کہہ دیتی ہے کہ ”ہیلو!میں تمہاری ’ایکس گرل فرینڈ‘ ہوں۔“ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے پوسٹ ہونے کے بعد محض دو دن میں7لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -