ایس او پیز کی خلاف ورزی، دولہا دلہن مہمانوں سمیت ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہنسی روکنا مشکل، تصاویر وائرل

ایس او پیز کی خلاف ورزی، دولہا دلہن مہمانوں سمیت ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہنسی ...
ایس او پیز کی خلاف ورزی، دولہا دلہن مہمانوں سمیت ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہنسی روکنا مشکل، تصاویر وائرل
سورس:   Facebook/rwandatrelevision

  

کیگالی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقی افریقہ کے ملک روانڈا میں شادی کی تقریب میں کورونا وائرس کی وباءسے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے دولہا دلہن کو ایسی سزا دے ڈالی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق پولیس نے شادی کی اس تقریب پر دھاوا بولا اور دولہا دلہن کو مہمانوں سمیت گاڑیوں میں ڈال کر ایک سٹیڈیم میں لے گئی اور سزا کے طور پر تمام رات سٹیڈیم میں بٹھائے رکھا۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ہو رہی تھی جس میں فیس ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی سمیت کورونا وائر س کی وباءسے متعلق دیگر پابندیوں کا پاس نہیں رکھا جا رہا تھا۔ تقریب میں 50سے زائد مہمان شامل تھے، حالانکہ اجازت صرف 20مہمانوں کی تھی۔ منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن اور مہمان ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر سٹیڈیم کی سیٹوں پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ دلہن تاحال عروسی جوڑے میں ہوتی ہے اور اس نے اب فیس ماسک بھی پہن رکھا ہوتا ہے۔ تمام رات دولہا دلہن اور مہمانوں کو سٹیڈیم میں بٹھائے رکھا گیا اور صبح انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔واضح رہے کہ روانڈا میں اب تک کورونا وائرس کے 22ہزار 826کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 20ہزار 705مریض صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ 314کی موت ہو چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -