مسز سری لنکا کا مقابلہ حسن، تاج اپنے سر پر سجانے والی خوبرو خاتون ابھی سٹیج سے ہی نہ اُتری تھی کہ ساری کی ساری خوشی غارت ہوگئی، تاج چھن گیا، وجہ ایسی کہ کسی کو یقین نہ آئے

مسز سری لنکا کا مقابلہ حسن، تاج اپنے سر پر سجانے والی خوبرو خاتون ابھی سٹیج ...
مسز سری لنکا کا مقابلہ حسن، تاج اپنے سر پر سجانے والی خوبرو خاتون ابھی سٹیج سے ہی نہ اُتری تھی کہ ساری کی ساری خوشی غارت ہوگئی، تاج چھن گیا، وجہ ایسی کہ کسی کو یقین نہ آئے
سورس:   Instagram

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) 31سالہ پشپیکا ڈی سیلوا نامی خوبرو خاتون نے سری لنکا میں ہونے والا مقابلہ حسن ’مسز سری لنکا‘ جیت کر تاج اپنے سر پر سجایا لیکن سٹیج پر موجود ’مسز ورلڈ‘ نے ایک جھوٹا الزام عائد کرکے ایسی حرکت کر ڈالی کہ پشپیکا ڈی سیلوا کی ساری خوشی غارت گئی۔ میل آن لائن کے مطابق کولمبو میں ہونے والے ’مسز سری لنکا‘ کے مقابلے میں پشپیکا کو تاج پہنائے جانے کے بعد 28سالہ مسز ورلڈ کیرولین جیوری ، جو ’مسز سری لنکا‘ بھی رہ چکی ہے، نے مائیک پکڑ لیا اور پشپیکا پر الزام عائد کر دیا کہ وہ طلاق یافتہ ہے لہٰذا وہ یہ مقابلہ جیتنے کی حق دار نہیں ہے۔

کیرولین نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے پشپیکا کے سر سے تاج نوچ لیا جس سے اس کے سر پر زخم بھی آ گیا۔ کیرولین نے پشپیکا کے سر سے تاج اتار کر دوسرے نمبر پر آنے والی امیدوار کو پہنا دیا اور دل گرفتہ پشپیکا سٹیج چھوڑ کر چلی گئی۔ بعد ازاں مقابلے کے منتظمین کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ انہوں نے پشپیکا کے طلاق یافتہ ہونے کے معاملے کی تحقیق کی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ وہ طلاق یافتہ نہیں ہے، جس پر تاج واپس اسے لوٹا دیا گیا ہے۔ 

سٹیج سے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشپیکا نے بتایا کہ اس کی طلاق نہیں ہوئی تاہم اس کا شوہر اسے تنہاءچھوڑ کر جا چکا ہے اور وہ اکیلی بچوں کی پرورش کر رہی ہے۔ پشپیکا کا کہنا تھا کہ ”میں جانتی ہوں کہ آج کے دور میں بھی سری لنکا میں اکیلی مائیں کس قدر مصائب جھیل رہی ہیں۔ اگر یہ تاج مجھے مل جاتا تو اس کے ذریعے میں ان ماﺅں کی مشکلات کو سامنے لاتی اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کرتی، تاہم وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ تاج میرا نہیں ان کا ہے۔“ پشپیکا کا کہنا تھا کہ ”میں ایک آئرن لیڈی ہوں۔ میں زندگی میں بہت بار گری ہوں اور خود سے اٹھی ہوں۔ انہوں نے مجھے ایک بار پھر گرایا ہے مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں جانتی ہوں کہ میں یہاں سے اٹھوں گی تو پہلے سے زیادہ کامیاب بن کر سامنے آﺅ ں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -