بھارت میں سکیورٹی گارڈز کی ہڑتال، کورونا وائرس کے مریض ہسپتالوں سے بھاگنے لگے

بھارت میں سکیورٹی گارڈز کی ہڑتال، کورونا وائرس کے مریض ہسپتالوں سے بھاگنے ...
بھارت میں سکیورٹی گارڈز کی ہڑتال، کورونا وائرس کے مریض ہسپتالوں سے بھاگنے لگے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سکیورٹی گارڈز کی ہڑتال ہونے پر کورونا وائرس کے مریض ہسپتالوں سے بھاگنے لگے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر جمشید پور کے سرکاری ہسپتال سے ایک مریض کے بھاگنے کی اطلاع ملی ہے جو پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت کے ساتھ ہسپتال آیا تھااور اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے کورونا وارڈ میں داخل کر لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز گارڈز کی ہڑتال ہونے پر اسے موقع مل گیا اور وہ ہسپتال سے بھاگ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس نوعیت کے واقعات جھاڑ کھنڈ کے دیگر کئی ہسپتالوں سے بھی سامنے آ چکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اب تک 26سے زائد مریض مختلف ہسپتالوں سے بھاگ چکے ہیں۔ نرسنگ سٹاف کی طرف سے ان مریضوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، جس کے بعد سے پولیس ان کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں سکیورٹی گارڈز اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال پر ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -