این اے 75 اور پی پی 84  ضمنی انتخابات، پنجاب پولیس نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے

 این اے 75 اور پی پی 84  ضمنی انتخابات، پنجاب پولیس نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے ...
 این اے 75 اور پی پی 84  ضمنی انتخابات، پنجاب پولیس نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انسپکٹر جنرل (آئی جی )پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ این اے 75 اور پی پی 84  ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنزاور سٹاف کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے آئی  جی آفس میں ہونے والے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور خوشاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کاشفاف اورپر امن انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے، جس کے لیے پنجاب پولیس کے سپر وائزری افسران الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق سکیورٹی اقدامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔این اے 75ڈسکہ اور پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخابات میں تعینات پولنگ سٹاف کی بہترین سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کمانڈ افسران خود فیلڈ میں نکل کر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ  حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری کے علاوہ بوقت ضرورت رینجرز کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جائے جبکہ خواتین پولنگ ا سٹیشنز اور بوتھوں پرسیکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس کی تعیناتی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔پولنگ ختم ہونے کے بعدبیلٹ باکسز سمیت دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ انتخابی سامان کی با حفاظت منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کسی بھی امیدوار یا اسکے حامیوں کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.

 دوران اجلاس آر پی او سرگودھااور گوجرانوالہ جبکہ ڈی پی او خوشاب اور سیالکوٹ نے ضمنی انتخابات کے سیکیورٹی پلان بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ 

مزید :

قومی -