کورونا ویکسین کی خریداری، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

کورونا ویکسین کی خریداری، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
کورونا ویکسین کی خریداری، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے  کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز  مختص کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس ميں کورونا صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ ليا گيا۔اجلاس میں وزیر اعلی کو آگاہ کیا گیا کہ مختص کئیے گئے فنڈز سے  شہریوں کو ویکسین لگانے کے لیے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدیں جائیں گی۔

اجلاس میں ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کيا گيا جبکہ کورونا ویکسینیشن کے لیے مزید سینٹرز بھی قائم ہوں گے۔ 

وزيراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کو کرونا سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے لیکن کورونا سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لیے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاق سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -