"چینی 80 روپے کلو بیچو" لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو بڑا حکم دے دیا

"چینی 80 روپے کلو بیچو" لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو بڑا حکم دے دیا
سورس:   Wikimedia Commons

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں فی کلو چینی 80 روپے میں فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد جمیل  نے کی۔ دورانِ سماعت شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ حکومت غیر قانونی طریقے سے شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی خرید رہی ہے، ہم رمضان المبارک میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ رمضان المبارک میں پنجاب کی شوگر ملزایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی 80 روپے کے حساب سے کریں گی۔ کین کمشنر اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -