جہانگیر ترین جو بھی فیصلہ کریں گے ہم انکے ساتھ ہیں ، حکومتی رکن نے بڑا اعلان کردیا

جہانگیر ترین جو بھی فیصلہ کریں گے ہم انکے ساتھ ہیں ، حکومتی رکن نے بڑا اعلان ...
جہانگیر ترین جو بھی فیصلہ کریں گے ہم انکے ساتھ ہیں ، حکومتی رکن نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف میں جہانگیر ترین لیکر آئے تھے،وہ جوبھی فیصلہ کرینگے ہم انکے ساتھ ہیں۔
سما نیوز کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں جہانگیر ترین پارٹی میں لے کر آئے تھے جہاں دس سال پرانے دوست جہانگیرترین کی عزت نہیں وہاں ہماری کیا عزت ہوگی؟، جہانگیر ترین جو بھی فیصلہ کریں گے ہم انکے ساتھ ہیں ۔سوال ہم سے تب کیا جاسکتا ہے کہ جب ہم پارٹی کا حصہ ہوں،ہم آزاد جیت کر جہانگیر ترین کے کہنے پر پارٹی میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کیس میں آج جہانگیر ترین کی عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ان کے ساتھ عدالت گئے تھے ۔

مزید :

قومی -