سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

  

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر بہت خوش ہیں ،تمام کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فخز زمان اور امام الحق نے شاندار آغاز فراہم کیا،جب میں بیٹنگ کے لیے گیا تو میری کوشش تھی کہ آخر تک کھیلوں،جب وکٹیں گرنا شروع ہوئیں تو میں ہر بلے باز کو یہی کہہ رہا تھا کہ ہمیں صر ف ایک پارٹنر شپ کی ضرورت ہے۔ حسن علی نے عمدہ بیٹنگ کی جس کا ٹیم کو فائدہ ہوا۔آج کے میچ میں سپن باؤلنگ نے اہم کردار اداکیا ،شاہد ہم سپن باؤلنگ کے لیے تیار نہیں تھے۔ جنوبی افریقہ کے سپنرز نے اچھی باؤلنگ کی۔

مزید :

کھیل -