جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی غیرفعالی پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آ گئی 

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی غیرفعالی پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آ گئی 
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی غیرفعالی پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آ گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی غیرفعالی پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آ گئی جس میں معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹریٹ میں 72 فیصد آسامیاں خالی ہیں۔

نجی  ٹی  وی  کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 200 سے زائدافسران نے جانے سے معذرت کی جبکہ رابطوں کا  فقدان بھی غیرفعالی کی بڑی وجہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی وزرا ء کی کمیٹی کو بریفنگ میں مسائل کی نشاندہی کی گئی، سیکرٹریٹ کیلئے مختص 822 نشستوں پر صرف 232 پر تعیناتیاں ہوئیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری کی24میں سے15نشستوں پرتعیناتیاں ہوئیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کی50میں سے  20 نشستوں پرتعیناتیاں کی جا سکیں۔گریڈ  ایک  سے16 کی648نشستوں میں سے137پرتعیناتیاں ہوسکیں، گریڈ17کی85نشستوں میں سے46 پر افسران کو تعینات کیاجاسکا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -