سفاک شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا

سفاک شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا
سفاک شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا

  

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)نارووال میں سفاک شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا۔

نارووال کے تھانہ رعیہ خاص کی حدود میں واقعہ نواحی گاؤں میں عظیم نامی شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔مقتولہ صوبیہ کی چھ سال قبل عظیم سے شادی ہوئی جس کے بعد اْن کے ہاں تین بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔والد کے مطابق بیٹی اور داماد کےدرمیان اکثردوسری شادی کےمعاملےپرجھگڑا رہتا تھا،آج  بیٹی کی چیخنے کی آوازسْنی تو بھاگ کرگھرمیں داخل ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اور دوسرا داما جب گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ عظیم صوبیہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اسےگھسیٹ رہاتھا جبکہ اس کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔عظیم کے ہاتھ میں تیز دھار آلہ بھی تھا جبکہ صوبیہ کے کان اور سر سے خون بہ رہا تھا اور وہ بیہوش تھی۔

والد کے مطابق جب ہم بیٹی کوہسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔والد نے تھانہ رعیہ خاص میں بیٹی کے قتل کے مقدمے کی درخواست دائر کی جس میں داماد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -