اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا 

اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا 
اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نجی  ٹی  وی  کے  مطابق  سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.17 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے،  سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے جس سے ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -