خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کتنے  افراد  ا نتقال کرگئے؟جانئے

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کتنے  افراد  ...
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کتنے  افراد  ا نتقال کرگئے؟جانئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سےمزید 23 افراد انتقال کرگئے،جسکے بعدخیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد  دو  ہزار پانچ  سو  19 ہوگئی  ہے،خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1018 افراد متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد94ہزار 880 ہوگئی  ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 945 مریض صحت یاب ہوئے  جس  کے  بعد صحت یاب ہونے  والے  افراد کی تعداد81ہزار 293 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں 15 افراد وائرس سے جاں   بحق ہوئے۔ پشاور میں کورونا وائرس سے اب تک  1350 افراد جاں   بحق ہوچکے ہیں۔ پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں ایک دن میںآٹھ ہزار 292 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبے میں اب تک کل 14 لاکھ 13 ہزار 196 ٹسٹ کئے گئے ہیں  جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد11 ہزار 68 ہو  چکی  ہے۔ 

مزید :

کورونا وائرس -