ایچ ای سی کی خود مختاری ختم، وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا گیا

ایچ ای سی کی خود مختاری ختم، وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا گیا
ایچ ای سی کی خود مختاری ختم، وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خود مختاری ختم کرتے ہوئے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آرڈیننس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے آئندہ تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی دو سال کے لیے ہوگی جبکہ ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی چار سال کےلیے ہوگی،چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

مزید :

قومی -