روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اہم خوشخبری مل گئی

روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اہم خوشخبری مل گئی
روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اہم خوشخبری مل گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ انکا ملک پاکستان کو مزید ڈیڑھ لاکھ اسپوٹنک فائیو ویکسین فراہم کرے گا۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اب تک 50ہزار ویکسین فراہم کر چکے ہیں جبکہ مزید ڈیڑھ لاکھ ویکسین جلد فراہم کی جائے گی۔پاکستان میں ویکسین کی طلب زیادہ ہے اور اس متعلق ہم ویکسین کی پیداوار کو دیکھ رہے ہیں۔ روس پہلے ہی بھارت اور بیلاروس جیسے ممالک کے ساتھ پیداواری معاہدوں پر دستخط کرچکا ہے۔ہم پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم دوسرے ممالک کے ساتھ اپنی معاہدے کی ذمہ داریوں کے بھی پابند ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں نجی ہسپتالوں نے عام شہریوں کو یکم اپریل سے روسی اسپوٹنک فائیو ویکسین لگانا شروع کر دی ہے۔

مزید :

قومی -