عمان میں روزہ توڑنے کی کیا سزا ہے؟ جانئے
مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ صیام کے دوران مختلف اسلامی ممالک میں اس ماہ کے تقدس کے حوالے سے کئی طرح کے قوانین موجود ہیں۔ عرب ملک عمان میں روزے کے اوقات میں کھلے عام کھانے پینے پر جرمانے اور قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق عمان میں روزہ خوروں پر کھلے عام روزہ توڑنے پر پینل کوڈ کا آرٹیکل 312لاگو ہوتا ہے۔اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ”ایک مسلمان، جو کھلے عام روزہ توڑتا ہے اسے قید اور 1عمانی ریال (تقریباً490روپے) سے 5ریال (تقریباً2ہزار 451روپے)تک جرمانہ یا ان میں سے کوئی ایک سزا ہو سکتی ہے۔“
رپورٹ کے مطابق یہ آرٹیکل صرف مسلمانوں پر لاگو ہوتا ہے۔ ایسے شخص کا پرائیویٹ اور سرکاری ریکارڈ میں بطور مسلمان رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ مسلمان کے پاس بھی اگر روزہ نہ رکھنے کی کوئی معقول وجہ ہو تو اسے سزا نہیں دی جاتی۔