برج خلیفہ میں 150 ویں منزل پر رہنے والے نیچے رہنے والوں سے کتنی دیر بعد روزہ کھولتے ہیں؟ جانیے

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے رہائشی ایک ہی عمارت میں رہتے ہوئے بھی مختلف اوقات پر روزہ افطار کرتے ہیں۔
دبئی کے اعلیٰ عالم دین محمد القبائیسی کے مطابق، برج خلیفہ اتنی اونچی عمارت ہے کہ اس کی 150 ویں منزل سے اوپر رہنے والے روزہ کھولنے کے لیے دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 منٹ جبکہ 80 ویں منزل سے اوپر رہنے والوں کو 2 منٹ زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔
Did you know?
— Richard Ker (@richardker) April 4, 2023
The Burj Khalifa in Dubai is so tall that people living on the top floors must wait three minutes longer to break their Ramadan fast than those on the ground floor.
This is because they experience sunset later.
Mohammed al-Qubaisi, Dubai's top cleric once said… pic.twitter.com/RoOEEQt5LB
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمارت کی اوپر کی منزلوں میں رہنے والے لوگ زمین پر رہنے والوں سے زیادہ دیر تک سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کی اس بلند ترین عمارت میں 160 قابلِ رہائش منزلیں ہیں۔