پروفیسر ڈاکٹر معین نے پرنسپل آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کالج کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  پروفیسر ڈاکٹر معین نے پرنسپل آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کالج کے ...
  پروفیسر ڈاکٹر معین نے پرنسپل آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کالج کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے آفتھلمالوجی کے سربراہ پروفیسر محمد معین نے بطور پرنسپل کالج آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے پروفیسر محمد معین کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے پروفیسر محمد معین کی تعیناتی کو ادارے کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سپرٹ کے جذبے کے ساتھ ادارے کی بہتری اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مل کر کام کریں گے۔  پروفیسر معین کا شمار سینئر ترین پروفیسرز میں ہوتا ہے۔ آپ کیمکولین ہیں اور یونیورسٹی کو آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں پر فخر ہے۔ دعا کہ اللہ اس سفر کو کامیاب بنائے۔پروفیسر محمد معین 1993 کے کنگ ایڈورڈ سے گریجویٹ ہیں آپ دو دہائیوں سے زائد شعبہ امراض چشم کا وسیع علم اور تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے لاہور جنرل ہسپتال، لاہور اور قائد اعظم میڈیکل کالج، بہاولپور میں شعبہ امراض چشم کے سربراہ کے طور پر بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی زمہ داریاں سرانجام دیں۔آپ نے انتظامی مہارت کے ساتھ ملک میں اس شعبے میں ریسرچ اور پبلیکیشن کو بھی فروغ دیا ہے۔آفتھلمالوجی  میں 34 سے زائد پوسٹ گریجویٹ طلباء کی تربیت، 55 تحقیقاتی مقالے اور 250 سے زائد سیمینار اورکانفرنس میں مقالے پڑھنے کے ساتھ اپنی امتیازی سروزسز کیلئے پاکستان آف پتھلمک سوسائٹی کا سب سے اعلٰی اعزاز رمضان علی سید گولڈ میڈل اور ایشیا ءپیسیفک اکیڈمی آف آفتھلمالوجی میں پریوینٹو آفتھلمالوجی کا سب سے بڑا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

 آپ نے سپیشالئزڈ ٹریننگ رائل کالج آف آفتھلمالوجی اور رائل کالج آف سرجن، ایڈنبرا سے مکمل کی۔ علاوہ ازیں دیگر جدید علوم وٹریو ریٹینا، آربٹل سرجری اور آکیولوپلاسٹی کی تربیت یونیورسٹی آف ایریزونا اور یونیورسٹی آف سِنسَناٹی سے مکمل کر چکے ہیں۔ پروفیسر معین اپنی تعیناتی پر شعبہ امراض چشم میں طبی سہولیات کی فراہمی، میڈیکل ایجوکیشن اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو جدید طرز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔