محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی

محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی
محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

آج نیوز کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آٹھ اپریل کو رات گیارہ بجکر اکیس منٹ پر ہوگی۔ 9 اپریل کو چاند کی عمر انیس سے بیس گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ پچاس منٹ سے زائد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں، جنوبی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔