سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دوبارہ آغاز، 100انڈیکس میں ساڑھے 8ہزار پوائنٹس کی کمی

Apr 07, 2025 | 12:04 PM

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دوبارہ آغاز، 100انڈیکس میں ساڑھے 8ہزار پوائنٹس کی کمی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دوبارہ آغازہو گیا تاہم وقفے کے بعد بھی بازار میں گراوٹ برقرار ہے، 100 انڈیکس 8544پوائنٹس کم ہوکر110199ہے۔

قبل ازیں آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد کمی آنا شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھے 6 ہزار 287 پوائنٹس گر گئی ، سٹاک مارکیٹ میں انتہائی تیزی کے ساتھ کمی کے باعث کاروبار کو معطل کر دیا گیا ۔ اس وقت انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 504 پوائنٹس پر ہے ۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دکھائی دے رہی تھی تاہم آج اچانک بڑی کمی نے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے کا نقصان کروا دیا ہے ۔

مزیدخبریں