یوسین بولٹ پر بوتل پھینکنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

یوسین بولٹ پر بوتل پھینکنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

لندن ( نیٹ نیوز)دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ پربوتل پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔ اولمپک سٹیڈیم میں مردوں کی 100میٹرریس سے قبل تماشائیوں میں سے ایک شخص نے جمیکا کے یوسین بولٹ پرجملے کسے اور انہیں پلاسٹک کی بوتل سے مارنے کی کوشش کی جوبولٹ تک نہ پہنچ سکی۔ واقعے کے فورا بعد لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اس شخص کوحراست میں لے لیا۔ پولیس نے اب تک اس 40 سالہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ ہالینڈ کی جوڈو کی پلیئرکے مطابق وہ اس وقت اس شخص کے ساتھ اسٹینڈ میں موجود تھیں۔ ڈچ پلیئرکے مطابق وہ شخص نشے میں تھا۔ بولٹ یا دیگرایتھلیٹس اس معاملے سے لاعلم رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی