چین کی ژاﺅلولو نے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا

چین کی ژاﺅلولو نے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت لیا

لندن (نیٹ نیوز) چین کی ژاﺅلولو نے اولمپکس گیمز ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا ، انہوں نے مجموعی طور پر 333 کلو گرام وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس کے درمیان تمغوں کے حصول کےلئے قسمت آزمائی جاری ہے، اولمپکس گیمز ویٹ لفٹنگ کے ویمنز 75 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلہ میں چین کی ویٹ لفٹر ژاﺅلولو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 333 کلو گرام وزن اٹھا کر نہ صرف نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ طلائی تمغہ بھی جیتنے میں کامیاب رہیں۔ روس کی کاشیرینا ٹاٹینا 332 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ آرمینیا کی خرشدیان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی