جوڈو کوچ سجاد کاظمی عید الفطر کے بعد ایران سے پاکستان آئیں گے

جوڈو کوچ سجاد کاظمی عید الفطر کے بعد ایران سے پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (این این آئی)ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی عید الفطر کے بعد ایران سے پاکستان آئیں گے ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ سجاد کاظمی رمضان المبارک کے باعث ایک مہینہ کی چھٹی پر ایران گئے تھے ۔ حکام نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچ عبدالفطر کے بعد پاکستان میں قومی ٹیم کے کیمپ کو جوائن کرینگے اور جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی