سری لنکا اور بھارت کے درمیان واحد ٹی 20 میچ آج ہوگا
پالی کیلے( نیٹ نیوز) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ آج پالی کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم میںکھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت نے 4-1 سے فتح حاصل کی۔