نوجوان باﺅلرز کی کوچنگ کیلئے تیار ہوں، وسیم اکرم

نوجوان باﺅلرز کی کوچنگ کیلئے تیار ہوں، وسیم اکرم

کراچی (جی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان کی خدمات درکار ہیں تو وہ نوجوان باﺅلرز کی تربیت کیلئے تیار ہیں۔ کراچی میں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ نوجوان باﺅلرز کی تربیت کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں لیکن مصروف ترین شیڈول کے باعث وہ پورا وقت نہیں دے سکتے تاہم وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی پاکستان میں موجود ہوں نوجوان باﺅلرز کی تربیت اور کوچنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اس کے لیے محنت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عمر گل باصلاحیت باﺅلر ہیں لیکن ان کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ مختلف طرز کی کرکٹ میں ایک ہی طرز کی باﺅلنگ کروا رہے ہیں۔ ورائٹی ہونے کے باوجود وہ ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں باﺅلنگ کا تعین کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی