ساف ویمنز فٹ بال چمپئن شپ 7 ستمبر سے شروع ہوگی
کولمبو/لاہور(این این آئی) ساف ویمنز فٹ بال چمپئن شپ 7سے 17ستمبر تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلی جائےگی اس سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے تربیت کیلئے مدعو کردہ کھلاڑیوں میں ملائکہ نور، روشنان علی، مجزگان اورکزئی، نادیہ بھٹی، ابیہا حیدر، وردہ فاطمہ، ندا ، سیدہ ماہ پارہ، شاہدہ بخاری، ثنا محمود، سحر زمان، عاصمہ حبیب، عائزہ وحید، بشریٰ جمالی، عاصمہ عثمان بٹ، شمائیلہ ستار، مہوش خان، رافیہ پروین، شگفتہ اختر، نائیلہ رانی، حمیرا نذیر، عشرت فاطمہ، صوبیہ، صدف ، امبر نذیر، فرحت، رضیہ شیر خان،ہاجرہ خان، مریم لغاری،افشاں الطاف، طاہرہ، شاہدہ، صبا، سمیرا کوثر، شلائیلہ بلوچ، سوہیلہ بلوچ،شاہدہ رضا، بتول رونق نقوی، ماہینہ غالب اور ماریہ نزیر شامل ہیں. کیمپ کے دیگر آفیشلز میں محمد رشید،کرن الیاس غوری اور عظمیٰ زیدی شامل ہیں-