یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگو پولوف نے سٹی اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا
واشنگٹن (نیٹ ّ جرمنی کے ٹامی ہاس کو ہراکر سٹی اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ واشنگٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈولگوپولوف نے تین سیٹ کے مقابلے میں فتح پائی۔جرمنی کے ٹامی ہاس نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر چھ سات سے جیت کر برتری حاصل کی لیکن اگلے دو سیٹ میں وہ یہ برتری برقرار نہ رکھ سکے۔یوکرےن کے کھلاڑی نے چھ چار اور چھ ایک کی کامیابی کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فتح کی بدولت ڈولگوپولوف پہلی بار اے ٹی پی رینکنگ میں کے ٹاپ بیس میں شامل ہوگئے۔