چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف 13 اگست کو اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے

چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف 13 اگست کو اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف امریکا میں تین ہفتے کی چھٹیاں گزارنے کے بعد پیر 13 اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں ذ مہ داریاں سنبھالیں گے۔ان کی وطن واپسی پر بہت سارے کام زیرالتوا ہیں لیکن ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج بھارت کی سیریز کی تفصیلات کو حتمی شکل دینا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلور اور احمد آباد میں ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں اور نئی دہلی، کولکتہ اور چنائی میں ہونے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، تاہم سیریز کے حوالے سے مالی معاملات ابھی تک طے نہیں ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی