فوزیہ چوہدری اگلے سپل میں راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں پرفارم کرینگی

فوزیہ چوہدری اگلے سپل میں راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں پرفارم کرینگی

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف پرفارمر فوزیہ چوہدری اگلے سپل میں راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گی۔اس ڈرامے کے ڈائریکٹر اور مصنّف اداکار عرفان مہر ہیں۔ فوزیہ چوہدری نے اس ڈرامے کے لئے دو نئے ڈانس آئٹم تیار کرنے کے ساتھ ساتھ سپیشل ڈریسز بھی تیار کروائے ہیں اُن کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ پروفیشنل کام کرتی ہوں اسی لئے میں نے انتہائی کم وقت میں سٹیج کی دنیا میں اپنا نام کمایا لیا ہے۔ فوزیہ چوہدری نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ڈرامے میںکچھ نہ کچھ نیا پیش کروں ۔

مزید : کلچر