ماڈل و اداکارہ صباکی سالگرہ، قریبی رشتہ داروں کی شرکت

ماڈل و اداکارہ صباکی سالگرہ، قریبی رشتہ داروں کی شرکت

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ صباءنے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی انہوں نے رمضان المبارک کی وجہ سے سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی اس موقع پر ان کے قریبی دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انکو سالگرہ کی مبارکباددی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے میری سالگرہ پر مبارکباد دی میں نے آج جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میرے پرستاروں کا بڑا اہم کردار ہے جس کو میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہوں صباءنے کہا کہ میں اسو قت مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہوں جن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

مزید : کلچر