پروڈیوسر عبد اللہ قادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل”دوپٹہ“کا کیمرہ کلوز ہوگیا

پروڈیوسر عبد اللہ قادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل”دوپٹہ“کا کیمرہ کلوز ہوگیا

 لاہور(فلم رپورٹر) پروڈیوسر عبد اللہ قادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل”دوپٹہ“کا کیمرہ کلوز ہوگیا ۔18اقساط پر مبنی45منٹ دورانیہ کی اس سیریل کو عمران علی سافر نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن کے فرائض محسن طلعت انجام دے رہے ہیں۔ڈائریکٹر محسن طلعت کے مطابق ”دوپٹہ“اس پراجیکٹ کا ورکنگ ٹائٹل ہے آن ائیر ہونے سے قبل اس کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔اس ڈرامے کے نمایاں کردار صباءفیصل،کامران جیلانی،مدیحہ افتخار،دانش تیمور،شعمون عباسی،شہزاد علی خان،جاوید خان،کاشف جاوید،اسد زمان ،انجلین ملک اور فرح علی ادا کررہے ہیں۔ڈرامہ سیریل”دوپٹہ“کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی مقیم احمداور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر عمران کلیم ملک ہیں۔سیونتھ سکائی کے بینر تلے بنائی جانے والی یہ ڈرامہ سیریل نجی چینل کے لئے بنائی جارہی ہے۔مذکورہ ڈائریکٹر کی دو اور ڈرامہ سیریلزکی کاغذی کاروائی جاری ہے ۔کاغذی کاروائی مکمل ہوتے ہی ان کی ریکارڈنگ شروع ہوجائے گی۔

مزید : کلچر