ببرک شاہ اور دلبر منیر کا فلم ”غدار“ کے سیٹ پر جھگڑا

ببرک شاہ اور دلبر منیر کا فلم ”غدار“ کے سیٹ پر جھگڑا

لاہور(اے پی پی) پشتو فلموں کے دو مرحوم اداکاروں بدرمینر اور طارق شاہ کے بیٹوں ببرک شاہ اور دلبر منیر کے درمیان فلم ”غدار“ کے سیٹ پر جھگڑے نے فلمساز کو لاکھوں روپے کے نقصان سے دو چار کر دیا۔ دونوں اداکار مشہور فلمی اداکاروں کے بیٹے ہیں اور دونوں کے اختلافات کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار لیاقت علی خان دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا بھی معمولی نوعیت کا ہے مگر خوامخواہ کی ضد اور انا نے معاملہ بڑھا دیا ہے۔

مزید : کلچر