نوماد آرٹ گیلری میں تصویری نمائش”سول آف پاکستان“ کا آغاز

نوماد آرٹ گیلری میں تصویری نمائش”سول آف پاکستان“ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) معروف آرٹسٹوں اظہر حفیظ، عبدالرزاق وینس، ابرار چیمہ، کلثوم آفتاب، ملک ایاز محمود، سوتیلانا فلیم اور عمیرغنی کی تصاویر کی نمائش نوماد آرٹ گیلری میں شروع ہوگئی۔ ”سول آف پاکستان“ کے عنوان سے منعقد ہونے والی نمائش میں 7 آرٹسٹوں کی تصاویر رکھی گئی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کی تہذیب وثقافت کو شاندار انداز میں پیش کیا ہے۔ تصاویر میں ثقافتی ورثے ، طرز تعمیر، قدرتی مناظر اور لوگوں کے رہن سہن کی تصاویر نمایاں ہیں۔ نمائش 9 اگست تک جاری رہے گی۔

مزید :

کلچر -