پوجا پترا کو ڈائریکٹر کشن کپور نے کاسٹ کرلیا

پوجا پترا کو ڈائریکٹر کشن کپور نے کاسٹ کرلیا

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ پوجا پترا کو ڈائریکٹر کشن کپور نے اپنی فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کرلیا ہے فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی پوجا پترا نے ایک طویل عرصہ کے بعد کوئی فلم سائن کی ہے اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کافی عرصہ تک شوبز سے کنارہ کشی اختیار کئے رکھی تھی لیکن اب میں نے ایک مرتبہ دوبارہ بھرپور انداز سے فلموں میں اداکاری کا فیصلہ کیا ہے اور اس فلم کے بعد میں اور فلمیں بھی سائن کروں گی لیکن میں ماضی کی طرح صرف اور صرف معیاری کام ہی کروں گی پوجا پترا نے مزید کہا کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں جو مجھ پر ایسا الزام لگارہے ہیں وہ میرے مخالفین ہیں ۔

مزید : کلچر