عید الفطر پر صائمہ کی چار فلمیں نمائش کےلئے پیش کی جائینگی

عید الفطر پر صائمہ کی چار فلمیں نمائش کےلئے پیش کی جائینگی

لاہور(این این آئی) عید الفطر پر اداکارشان اور صائمہ کی چار فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔دونوںاداکاروںنے چاروں فلموں میں مرکزی کردار نبھائے ہیں جن میں شریکا ‘ شیر دل ‘ گجردا کھڑاک اور دل دیاں لگیاںں شامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پہلا موقع ہے کہ دونوں کی پہلی مرتبہ چار فلمیںنمائش کے لئے پیش کی جائینگی صائمہ کو اپنی ان چاروں فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کو صائمہ کی فلمیں کیسی لگتی ہیں اور یہ فلمیں باکس آفس پر کیسا بزنس کرتی ہیں۔

مزید : کلچر