سابق مس پاکستان رومی سید نے سادگی کیساتھ سالگرہ منائی

سابق مس پاکستان رومی سید نے سادگی کیساتھ سالگرہ منائی

ؒٓلاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل ،اداکارہ،فیشن ڈیزائنر اور سابق مس پاکستان رومی سید نے گزشتہ روز اپنے گھر پر انتہائی سادگی کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقرب نے شرکت کی۔اس موقعہ پر جب دوستوں نے پوچھا کہ یہ آپ کی کونسی سالگرہ ہے تو رومی سید نے کہا کہ مرد سے اُس کی کمائی اور عورت سے اُس کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے۔اداکارہ و ماڈل نے اپنی خوشی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مصروف زندگی میں کسی کے لئے وقت نکالنا بہت بڑی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے پیش نظر اس سال کسی قسم کا ہلہ گلہ نہیں کیا جائے گا دوستوں اور عزیز و اقارب نے اپنی میزبان کو سالگرہ کے تحائف پیش کئے۔اس تقریب کے لئے رومی سید نے خصوصی لباس تیار کروایا تھا۔پروموٹر یار محمد شمسی کا پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنرجرمنی میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئےلاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میںمقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی نے گزشتہ روز پاکستانی کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔اس افطاری میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس حوالے سے فون پر ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے یار محمد شمسی نے کہا کہ میں ہر سال اپنے ہم وطنوں کے لئے افطاری کا اہتمام کرتا ہوں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں۔اس دفعہ ہمارے ہائی کمشنر شاہد ملک نے ہماری دعوت قبول کرکے ہمیں مہمان نوازی کا موقعہ دیا جس کے لئے میں اُن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔یار محمد شمسی نے بتایا کہ میں اس سال کے آکر میں پاکستان آرہا ہوں۔میرا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہوگا۔ماڈل و اداکارہ صباکی سالگرہ ، قریبی رشتہ داروں کی شرکتپرستاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات ملنے پر بہت خوش ہوں، صبائلاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ صباءنے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی انہوں نے رمضان المبارک کی وجہ سے سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی اس موقع پر ان کے قریبی دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انکو سالگرہ کی مبارکباددی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے میری سالگرہ پر مبارکباد دی میں نے آج جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میرے پرستاروں کا بڑا اہم کردار ہے جس کو میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہوں صباءنے کہا کہ میں اسو قت مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہوں جن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

مزید : کلچر