پروڈیوسر یاسین ملک کی ڈرامہ سیریل”یا جانے خدا“کی ریکارڈنگ مکمل

پروڈیوسر یاسین ملک کی ڈرامہ سیریل”یا جانے خدا“کی ریکارڈنگ مکمل

لاہور (فلم رپورٹر) پروڈیوسر یاسین ملک کی ڈرامہ سیریل”یا جانے خدا“کی ریکارڈنگ مکمل۔اس ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کے حوالے سے صلہ حسین نے ”پاکستان“کو بتایا کہ میں ہمیشہ پروفیشنل ٹیم کے ساتھ ڈرامے میں اداکاری کو ترجیح دیتی ہوں۔بلاشبہ یاسین ملک اور ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر سہیل خان دونوں انتہائی پروفیشنل اپروچ کے حامل ہیں۔میں مستقبل میں بھی اس ٹیم کے پراجیکٹس میں اداکاری کی خواہشمند ہوں۔صلہ حسین نے مزید بتایا کہ ”یا جانے خدا“میں میرا رول ناظرین کو مدتوں یاد رہے گا،اس ڈرامہ سیریل میں میرے علاوہ احسن خان،ارشد نیازی،ماریہ خان،عباس باجوہ،ساریہ انصاری ،ماریہ خان،بینا چوہدری ،سہیل سمیر اور کامران مجاہد اہم کردار داد کررہے ہیں میں اس وقت 10کے قریب اہم پراجیکٹس میں لیڈنگ رول پلے کررہی ہوں۔

مزید : کلچر