شوبز افراد کی جانب سے افطاریوں کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر

شوبز افراد کی جانب سے افطاریوں کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر

 لاہور(فلم رپورٹر)رمضان المبارک کے دوران شوبز سے وابستہ لوگوں کی جانب سے افطاریوں کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر ہوگیا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال شوبز کی صرف دو افطاریاں ہوئی ہیں ۔ان افطاریوں کا اہتمام گلوکارہ آسیہ اور بلال حیدر کے علاوہ میوزیکل بینڈ پلس نے کیا۔ ۔جبکہ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ کام نہ ہونے کی وجہ سے معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں اس لئے افطار پارٹی کرنا ممکن نہیں ہے۔ان پارٹیوں کے نہ ہونے کے باعث شوبز شخصیات کے آپس میں مل بیٹھنے کے مواقع اور کم ہوگئے ہیں۔آنے والے دنوں میں پروڈیوسر یاسین ملک کی جانب سے افطار ڈنر دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تاریخ تا حال فائنل نہیں ہوئی ہے۔

مزید : کلچر