ارباز خان کی نئی پشتو فلم ”قسم“ عید پر ریلیز ہو گی

ارباز خان کی نئی پشتو فلم ”قسم“ عید پر ریلیز ہو گی

لاہور (اے پی پی) اداکار ارباز خان کی نئی پشتو فلم ”قسم“ ایک معاشرتی اور گھریلو مسئلے پر مبنی فلم ہے جو عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔ان کا دعوی ہے کہ فلم بینوں کویہ فلم بہت پسند آئیگی۔ اس فلم میں ارباز خان اور اداکار جہانگیر خان نے اپنی زندگی کے ناقابل فراموش کردار ادا کئے ہیں۔ ارباز خان نے اس فلم کی ڈائریکشن بھی خود کی ہے۔یہ بات فلم رائٹر سلیم مراد نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ارباز خان ان دنوں پشتو فلموں کے مقبول ترین اداکار کا درجہ رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر