عید الفطر،ریمبو اور صاحبہ لائیو ٹرانسمیشن میںشرکت کرینگے

عید الفطر،ریمبو اور صاحبہ لائیو ٹرانسمیشن میںشرکت کرینگے

لاہور( این این آئی)اداکار ریمبو اور انکی اہلیہ صاحبہ عید الفطر پر نجی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں دونوں نے مذکورہ نجی ٹی وی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے اس موقع پر وہ اپنے پرستاروں کی طرف سے آنے والی ٹیلی فون کالز کا بھی جواب دینگے یاد رہے کہ ریمبو اور صاحبہ دونوں ماضی میں ایک نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں جس کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا ۔

مزید : کلچر