نبیہہ خان عید کے فوراً بعد 15روزہ دورے پر بھارت جائیں گی

نبیہہ خان عید کے فوراً بعد 15روزہ دورے پر بھارت جائیں گی

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی بین الاقوامی شہرت کی حامل اینکر نبیہہ خان عید کے فوراً بعد 15روزہ دورے پر بھارت جائیں گی۔وہ وہاں پر اپنے قیام کے دوران بھارتی نجی ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی کا معاہدہ کرنے علاوہ حضرت نظام الدین اولیاءؒکے مزاراجمیر شریف حاضری کے لئے جائیں گی۔انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نبیہہ خان کے ہمراہ فلم اور ٹی وی کے ایک نامور اداکار بھی بھارت جارہے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اینکر اور اداکار کی منگنی ہوچکی ہے اور وہ بہت جلد جیون ساتھی بننے والے ہیں۔یہ دونوں اجمیر شریف میں اپنی خوشگوار زندگی کے لئے دربار اجمیر شریف پر منت مانگیں گے۔اس سلسلے میں جب نبیہہ خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں کہا کہ میں بھارت جارہی ہوں اس کے علاوہ میں آپ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی میرے ساتھ کوئی بھی جائے یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔

مزید : کلچر