کراچی چیمبر الیکشن : بزنس مین گروپ کی متواتر چھٹی باربلامقابلہ کامیابی

کراچی چیمبر الیکشن : بزنس مین گروپ کی متواتر چھٹی باربلامقابلہ کامیابی

کراچی (اکنامک رپورٹر)بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے نامزد تمام امیدوار کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی برائے 2012-13کیلئے بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ بزنس مین گروپ کے 15امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے جو دیگر نامزدگیاں داخل نہ ہونے کی وجہ تمام امیدوار unofficiallyکامیاب قرار دیئے گئے۔اس موقع پر بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس اینڈ انڈسٹرئیل کمیونٹی نے ایک مرتبہ پھر بزنس مین گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا جس کیلئے وہ اس کے ممنون ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے بزنس مین گروپ گزشتہ 15سالوں سے تمام الیکشن بغیر کسی نشست کو ہارے ہوئے جیت رہا ہے اور اس عرصہ میں یہ چھٹی کامیابی ہے جس میں تمام امیدوار کراچی چیمبر کی منیجنگ کمیٹی کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔انھوں نے کہا کہ 15سالہ کامیابی بزنس مین گروپ کی پبلک سروس کا اعتراف ہے اوراس بات کی تائید ہے کہ بزنس اینڈ انڈسٹرئیل کمیونٹی کی غالب اکثریت بزنس مین گروپ کی پالیسوں کی تصدیق کرتی ہے ۔بی ایم جی کے کامیاب امیدواروں کی فہرست میںمحمد ہارون اگر، ظفر سعید بی پی، عبدالجبار دلال، عالمگیر اے شیخ، آصف اقبال بیگا، محمد عارف، انیس میمن، مفسر عطا ملک، محمد ثاقب، شہزاد مبین، جہانگیر شاہد، فرحان حنیف، عابد نثار منصور سلیمان اور زاہد اقبال کے نام شامل ہیں۔ کراچی چیمبر کے آفس بیرئیرز کے انتخابات برائے سال 2012-13چیمبر میں 27ستمبر2012کو ہوں گے اور بی یم جی نے محمد ہارون اگر کو صدر نامزد کر دیا ہے۔

مزید : کامرس