بجٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے: صدر آرسی سی آئی

بجٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے: صدر آرسی سی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (پ ر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی نے کہا کہ موجودہ سال میںبجٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے جس کی بڑی وجہ الیکشن سال کے باعث حکومت کے غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ہے،ملکی معیشت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں فنڈز کو ترقیاتی سکیموں کی بجائے غیر ضروری اخراجا ت اور سیا سی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہی ہیں جس سے اقتصادی ترقی مجروح ہو گی اوربجٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملا قات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نائب صدر چوہدری اقبال احمد، گروپ لیڈر نجم الحق ملک، سابق صدر نجم ریحان ،رکن مجلسِ عاملہ منظر خورشید ،صدر انجمن ِ تا جران راولپنڈی کینٹ شیخ حفیظ اور دیگر بھی موجود تھے۔جا وید اختر بھٹی نے اخباری بیان کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ صوبوں کا بجٹ خسارہ 128بلین روپے تک پہنچ چکا ہے جس کی بڑی وجہ اخراجات کو الیکشن کے لئے مخصوص کر دیاجانا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے اس بڑے بجٹ خسارے نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور اب فنڈز کی فراہمی حکومت کے لئے مسئلہ بن سکتی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا عوام کے خون پسینے کی کمائی کو سیا سی مقاصد کی نظر نہ کیا جائے بلکہ صحیح معنوں میں عوام کی ترقی کر صرف کیا جائے صدر چیمبر نے کہا کہ اس مشکل صورتحال کے باوجود حکومت کا اسٹیٹ بینک کو قرضے کی واپسی خوش آئند امر ہے اور اخبارات کے مطابق حکومت موجود مالی سال کے پہلے 3ماہ میں 56ارب روپے مرکزی بینک کو واپس کر چکی ہے ،حکومت نے بجٹ سپورٹ کے لئے مرکزی بینک سے قرض لیا تھا اور قلیل مدت میں واپسی موجودہ حالات میں اچھی خبر ہے۔

مزید :

کامرس -