مخصوص حصص میں خریداری سے کاروبار کا مثبت آغاز‘اختتام پر مندا

مخصوص حصص میں خریداری سے کاروبار کا مثبت آغاز‘اختتام پر مندا

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو معمولی مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 14600کی نفسیاتی حدپر برقرار رہا، سرمایہ کاری مالیت میں2ارب51کروڑروپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت19.98فیصدزائد جبکہ55.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت انفرادی نوعیت سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں تاہم مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس 2.66پوائنٹس کمی سے 14673.77پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 265کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجس میں سے 99کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ ، 148کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 2 ارب 51 کروڑ 12 لاکھ 65 ہزار 833 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی کل مالیت بڑھ کر 37 کھرب 49 ارب 28 کروڑ 38لاکھ 32 ہزار 504 روپے ہوگئی ۔ مجموعی طور پر کاروباری حجم5 کروڑ 81 لاکھ 17ہزار970شیئرزرہا جو جمعہ کے مقابلے میں96لاکھ 80 ہزار 560 شیئرزکم ہے ۔ قیمتوں کے اتارچڑھاﺅ کے حساب سے نمایاں اضافہ رفحان میظ پروڈکٹ کے حصص میں ریکارڈ کیا گیاجس کے حصص کی قیمت 76.00 روپے اضافے سے 3700.00روپے اوراٹلس بیٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 10.40روپے اضافے سے 249.88روپے پر بندہوئی ۔نمایاں کمی یونی لیور پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 44.80 روپے کمی سے 8400.00 روپے جبکہ سیمنز پاک کے حصص کی قیمت 15.00 روپے کمی سے 796.00 روپے پر بند ہوئی۔ پیر کوعائشہ اسٹیل ملز کی سرگرمیاں 62 لاکھ 33 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 1.02روپے اضافے سے 110.2روپے اورجہانگیر صدیق اینڈ کو کی سرگرمیاں 32 لاکھ 14 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 42پیسے کمی سے 14.71 روپے ہوگئی۔ جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 21.33 پوائنٹس کمی سے 12629.37 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 74.14 پوائنٹس کمی سے 25440.81پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 2.58 پوائنٹس کمی سے 10325.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید : کامرس