کھیلوں کے سامان کی برآمدات 33 کروڑ 15 لاکھ 42 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں

کھیلوں کے سامان کی برآمدات 33 کروڑ 15 لاکھ 42 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات 33 کروڑ 15 لاکھ 42 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2011ءسے جون 2012ءتک کھیلوں کی مصنوعات کا حجم 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 33 کروڑ 15 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہا ، مالی سال 2010-11ءکے دوران یہ حجم 32 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار ڈالر ریکارڈ کیاگیا ۔ مذکورہ عرصے کے دوران فٹ بال کی برآمدات 8.13 فیصد اضافے کے ساتھ 15 کروڑ 50 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہی جو مالی سال 2010-11ءکے دوران 14 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق دیگر کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی مالی سال 2011-12ءکے دوران بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جون 2012ءکے دوران کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات 2 کروڑ 93 لاکھ 36 ہزار ڈالر رہی جبکہ جون 2011ءکے دوران 3کروڑ 64 لاکھ ڈالر مالیت کھیلوں کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

مزید : کامرس