قدرتی کھاد سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ زراعت

قدرتی کھاد سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت حکومت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ قدرتی کھاد کے استعمال سے زمین کی زرخیزی بڑھا کر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پھل دار پودوں سے بہترین پیداوار اور اعلی قسم کا پھل حاصل کرنے کیلئے ان کو مناسب غذائی اجزاءمہیا کرنا نہایت ضروری ہے۔ سال بہ سال پھل لینے سے زمین میں اجزائے خوراک کی کمی ہو جاتی ہے جس سے پھلوں کی پیداوار کم اور معیار گر جاتا ہے۔زمین میں اجزائے خوراک کی کمی کو دور کرنے کے لیے قدرتی کھاد کا استعمال انتہائی سود مند رہتا ہے ۔ قدرتی کھادوں میں گوبر کی کھاد سب سے بہترین تصور کی جاتی ہے جبکہ کمپوسٹ کھاد بھی زمین کے انتہائی سود مند ہوتی ہے۔ کمپوسٹ اس کھاد کو کہتے ہیں جس میں گھاس، بھوسہ، پتے، سبزہ، جانوروں کا فضلہ ، خون، گوبر اور راکھ وغیرہ شامل ہوں۔

مزید :

کامرس -