ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیا کے بیشتر حصص بازاروں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں پہلی مرتبہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر مضبوط ہونے کے باعث حصص بازاروں میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ ایم ایس سی آئی انڈکس برائے ایشیا و بحرالکاہل میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 3 ماہ کا بلند ترین اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ہانگ کانگ کے شیئر مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جاپان کے نکی انڈکس میں 1.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دیگر ایشیائی بازاروں میں بھی تیزی کا رجحان رہا اور بڑے پیمانے پر حصص کی خرید و فروخت دیکھنے میں آئی۔(tar/nmq 1302:12)

مزید : کامرس