سٹی جرنلسٹ فورم کے رپورٹرز کے اعزاز میں افطار پارٹی

سٹی جرنلسٹ فورم کے رپورٹرز کے اعزاز میں افطار پارٹی

لاہور(سٹاف رپورٹر) سٹی جرنلسٹ فورم کی طرف سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے رپورٹرز کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی جرنلسٹ فورم کے صدر شوکت علی اور راجہ محبوب نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سٹی رپورٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی او لاہور نے انہیں ناصر باغ میں سٹی جرنلسٹ فورم کے لئے دفتر بنانے کے لئے جگہ دینے اور وہاں ضلعی حکومت کے تعاون سے ضروری سہولیات بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس پر شرکاءنے انکا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1